ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ملپے ساحل پر کرناٹکا کا پہلا تیرتا ہوا پُل -  رگھوپتی بھٹ نے کیا افتتاح

اڈپی : ملپے ساحل پر کرناٹکا کا پہلا تیرتا ہوا پُل -  رگھوپتی بھٹ نے کیا افتتاح

Sat, 07 May 2022 14:28:44    S.O. News Service

اڈپی،7؍ مئی (ایس او نیوز) اڈپی ایم ایل اے رگھو پتی بھٹ نے ملپے ساحل پر کرناٹکا کے پہلے تیرتے ہوئے پُل (پونٹون برڈج) کا افتتاح کیا۔
    
ایم ایل اے اپنی افتتاحی خطاب میں کہا کہ ملپے ساحل کو سیاحتی نقطہ نظر سے بین الاقوامی شہرت ملی ہے ۔ دنیا کے چپے چپے سے لوگ سیاحت اور واٹر اسپورٹس کا لطف اٹھانے کے لئے یہاں آنے لگے ہیں ۔ سیاحوں کے تحفظ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے اب ملپے بیچ پر 20 تا 25 لائف گارڈس کو تعینات کیا جائے گا ۔ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ نیا سامان فراہم کیا جانا چاہیے ۔ مجھے امید ہے کہ اب اس تیرتے ہوئے پُل کی وجہ سے مزید بڑی تعداد میں سیاح اس طرف آئیں گے ۔ ضلع انتظامیہ اور ملپے بیچ ڈیولپمنٹ کمیٹی ہر قسم کی نئی سرگرمیوں کے لئے پورا تعاون پیش کرے گی ۔ اس سے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔


Share: